ممبئی :بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ فلم اشوکا دوبارہ بنانا چاہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ ہندی فلم انڈسٹری میں انقلابی تبدیلیاں لانا چاہتے ہیں ،ہمارے پاس ہالی وڈ فلموں جتنا بجٹ نہیں ہے لیکن میرے پاس محنتی ٹیم ہے جو فین اور آنند ایل رائے کے جیسی فلموں کے لئے وی ایف ایکس تخلیق کر رہی ہے جس کا لوگ کچھ سال قبل تصور بھی نہیں کر سکتے تھے،میں ایسے مقام پر کھڑا ہوں جہاں میں فیصلے کر سکتا ہوں جن میں ناکامی کا بہت بڑا خدشہ ہو سکتا ہے لیکن اگر ہم ایسی چیزیں نہیں کرتے تو چیزیں ترقی نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے فلم اشوکا میں کام کرنے کا موقع ملا اور اب میں یہ فلم دوبارہ بنانا چاہتا ہوں کیونکہ اس وقت صرف 8 کروڑ کے بجٹ پر فلم بنائی گئی اور آج بہترین وی ایف ایکس اور بڑے بجٹ سے مزید اچھی فلم بنا سکتے ہیں، مجھے ایسی جنگ پر بننے والی فلمیں بہت متاثر کرتی ہیں اور میں ضرور یہ فلم دوبارہ بنانا چاہوں گا۔