فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر

فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے:ڈی جی آئی ایس پی آر
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ فوج کو ہر معاملے میں گھسیٹنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ افواج پاکستان کیخلاف بات چیت کرنا بہت افسوسناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسیہ مسیح کیس کے بارے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے کہا گیا کہ آسیہ مسیح کے کیس کا قانونی معاملہ ہے،آسیہ مسیح کا کیس 10 برس سے عدالتوں میں چل رہا ہے،تمام مسلمانوں کا حضور ﷺسے محبت کا رشتہ ہے،حضور ﷺ کی شان میں گستاخی بحیثیت مسلمان قبول نہیں،حضور ﷺ سے محبت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔

میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے مزید کہا گیا کہ چند دنوں سے ملک میں لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے،سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف مذہبی جماعتوں نے د ھرنا دیا۔

ہم بہت برداشت کر رہے ہیں،ہمیں اس عمل کی اجازت نہ دی جائے جس کی قانون  اجازت دیتا ہے،ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرر رکھی جائے،افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمے میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہمیں امن، درگزر اور پیار کا درس دیتا ہے،ہمیں اسلامی تعلیمات اور قانون کو نہیں چھوڑنا چاہئے،ابھی حکومت کی سطح پر مذاکرات چل رہے ہیں جبکہ افواج پاکستان کے پاس جب کیس آئے گا تو اس کے مطابق فیصلہ کریں گے۔