بحرانی صورتحال،سری لنکن صدر نے معطل پارلیمنٹ کو بحال کرنے کا حکم دیدیا

بحرانی صورتحال،سری لنکن صدر نے معطل پارلیمنٹ کو بحال کرنے کا حکم دیدیا
کیپشن: Image by sbs.com.au

کولمبو:ملک میں جاری بحرانی صورتحال کے پیش نظر سری لنکن صدر سری سینا نے معطل پارلیمنٹ کو بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکن پارلیمنٹ کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں نئے وزیر اعظم مہندا راجا پاکسے بھی شرکت کریں گے۔


اجلاس میں 225 ممبران مہندا راجا پاکسے وکرم سنگھ کو وزیر اعظم منتخب کریں گے۔ یاد رہے کہ 26 اکتوبر کو سری لنکن صدر سری سینا نے وکرم سنگھ کو وزیر اعظم کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔