لاہور ، اسلام آباد ، کراچی سمیت ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول متاثر

لاہور ، اسلام آباد ، کراچی سمیت ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول متاثر
کیپشن: image by facebook

لاہور : لاہور ، کراچی ، اسلام آباد ملک کے تمام بڑے شہروں میں ٹرینوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہے ، خیبر اور جعفر میل کے روٹ بھی تبدیل کر دیئے گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری کشیدگی کی لہر کی وجہ سے ملک بھر میں ٹرینوں کے شیڈول بری طرح متاثر ہیں ، جعفر اور خیبر میل کے روٹس کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ، لاہور سے کراچی سے جانے والی خوشحال ایکسپریس کی روانگی بھی تاخیر کا شکار ہے۔

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس سبی سے روانہ ہوگی ، متبادل ٹرین لیٹ آنے کے باعث روانگی میں تاخیر ہوئی ہے ، کراچی جانے والی عوامی ایکسپریس بھی تاخیر سے روانہ ہوگی ، راولپنڈی سے براستہ فیصل آباد کراچی جانے والی پاکستان اپکسپریس کا روٹ بھی تبدیل کر دیا گیا ہے ۔