شہباز شریف کی خواجہ آصف اور رانا ثنا سے ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو

شہباز شریف کی خواجہ آصف اور رانا ثنا سے ملاقات، سیاسی امور پر گفتگو
کیپشن: سابق وزیر اعلی نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پارٹی رہنماوں خواجہ آصف اور رانا ثنا سے ملاقات کی ہے جس میں نیب کیسز پر تبادلہ خیال کے علاوہ انھیں حکومتی وفد سے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔

سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی اور انھیں پارٹی پالیسی سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے نیب کیسز پر دونوں رہنماوں سے تفصیلی گفتگو کی اور ان سے آئندہ پارٹی حکمت عملی پر مختلف نکات پر رائے بھی طلب کی۔ اپوزیشن لیڈر نے حکومتی وفد سے ملاقات نہ کرنے کے فیصلے پر بھی اعتماد میں لیا۔

شہباز شریف ان دنوں آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں ناجائز ٹھیکوں سمیت مختلف کیسز کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کے ریمانڈ پر ہیں۔