اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری کو 7سال بعد رہا کردیا

اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری کو 7سال بعد رہا کردیا
کیپشن: Image by alwaght.com

مقبوضہ بیت المقدس :فلسطین میں اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کے حقوق پر نظر رکھنے والے ادارے ’کلب برائے اسیران‘ کے مطابق اسرائیلی حکام نے فلسطینی شہری کو 7 سال جیل میں رکھنے کے بعد گزشتہ روز رہا کیا اور رہائی کے چند گھنٹے بعد دوبارہ گرفتار کر لیا، اسے بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست میں منتقل کردیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ یعقوب ابو عصب کو جزیرہ نما النقب کی جیل سے رہا کیا گیا جس کے بعد اسے دوربارہ حراست میں لے لیا گیا۔ابو عصب کو اسرائیلی فوج نے 4 نومبر 2011ءکو القدس سے حراست میں لیا تھا۔

ان پر حماس سے تعلق کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔ فرد جرم میں ابو عصب پر اسرائیلی تنصیبات پر حملوں اور بعض مزاحمتی کرروائیوں کی منصوبہ بندی کا بھی الزام عائد کیا گیا اور ان الزامات کے تحت اسے سات سال قید کی سزا سنائی گئی۔