ورلڈ بینک کا پاکستان میں کاروباری اصلاحات پر اظہار اطمینان

ورلڈ بینک کا پاکستان میں کاروباری اصلاحات پر اظہار اطمینان
کیپشن: image by facebook

واشنگٹن : ورلڈ بینک نے پاکستان میں دو ہزار آٹھ سے اب تک کی اصلاحات کو کاروبار کے لیے تسلی بخش قرار دے دیا ، کراچی ، لاہور میں کاروباری سرگرمیوں کو پہلے سے زیادہ شفاف قرار دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک نے پاکستان کی دو ہزار آٹھ سے اب تک کی متعارف کرائی گئی اصلاحات کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے بہترین قرار دے دیا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ہزار اٹھارہ میں پاکستان میں آن لائن رجسٹریشن کو فروغ دینے سے کئی قسم کے معاملات میں تعاون کو ایک ایپلی کیشن سے تبدیل کرکے اور رجسٹری ڈیپارٹمنٹ اور ٹیکس اتھارٹی میں معلومات کے تبادلے کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے ۔

لاہور میں جائیداد کی رجسٹریشن کا عمل انتظامی امور کو منظم ، شفافیت پر مبنی اور خودکار طریقہ کار پر استوار کر کے آسان بنایا گیا ہے جبکہ کراچی میں زمین کی رجسٹریشن کے عمل میں شفافیت قائم کر کے اس طریقہ کار کو سہل کیا گیا ہے ۔