ماہرہ خان کا گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹر کا دورہ

ماہرہ خان کا گوگل اور فیس بک ہیڈ کوارٹر کا دورہ
کیپشن: image by facebook

نیویارک :پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان جو اقوام متحدہ (یو این) کے مہاجرین سے متعلق ذیلی ادارے یونائیٹڈ نیشنز ہائی کمیشن فار رفیوجیز (یو این ایچ سی آر) کی خصوصی سفیر ہیں  نے امریکی دورے کے دوران دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائیٹ فیس بک اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کے ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے انسٹاگرام پر گوگل اور فیس بک ہیڈ کواٹرز کے دورے کی تصاویر شیئر کیں، جن پر سیکڑوں مداحوں نے اچھے کمنٹس کیے۔ماہرہ خان کی ان تصاویر کو جہاں ان کے ہزاروں مداحوں نے لائیک کیا، وہیں ان کی یہ تصاویر سوشل ویب سائیٹس پر وائرل بھی ہوگئیں۔

جہاں ماہرہ خان کو گوگل اور فیس بک کے ہیڈکوارٹرز کے دورے کے دوران بھی فیشن اور اسٹائل میں دیکھا جاسکتا ہے، وہیں انہیں ان کمپنی کے ملازمین کے ساتھ بھی خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے ، ماہرہ خان نے فیس بک اور گوگل ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے دوران وہاں خصوصی گفتگو بھی کی۔

ماہرہ خان نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے گوگل، فیس بک اور شوکت خانم میموریل ہسپتال کا دنیا بھر میں آگاہی پھیلانے کے حوالے سے شکریہ بھی ادا کیا۔