چینی صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

چینی صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی
کیپشن: image by facebook

بیجنگ :چینی صدر شی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ، جلد پاکستان آنے کا وعدہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ چین پر آئے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ، انھوں نے وعدہ کیا کہ وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے ۔چینی صدرشی جن پنگ نے وزیراعظم عمران خان کی آمد پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا پہلے سے مضبوط پاک چین تعلقات اب مزید گہرے ہوں گے، دونوں ممالک کےدرمیان بہتر تعلقات پورے خطے کے لئے فائدہ مند ہیں۔

چینی صدرنے وزیراعظم عمران خان کی دورےکی دعوت قبول کرتے ہوئے  جلدپاکستان آنے کا وعدہ کیا ، چینی صدرنے پاک چین اسٹریٹیجک تعاون کےلئےساتھ کام کرنےکی خواہش کا اظہار کیا اور وزیراعظم کواقتصادی چیلنجزسےنمٹنےکےلئےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔