مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک نامور عالم دین اور مدبر سیاستدان سے محروم ہو گیا: ڈاکٹر طاہر القادری

مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک نامور عالم دین اور مدبر سیاستدان سے محروم ہو گیا: ڈاکٹر طاہر القادری
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور:  تحریک منہاج القرآن کے بانی وسربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے مولانا سمیع الحق کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت سے ملک نامور عالم دین اور مدبر سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے۔مولانا سمیع الحق کا قتل ملک کو بد امنی کی جانب لیجانے کی مذموم سازش ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے قتل کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جائیں،حملہ آوروں اور انکے سرپرستوں اورملوث دہشتگرد عناصر کو فی الفور گر فتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔سربراہ پی اے ٹی نے مولانا سمیع الحق کے بیٹے مولانا حامد الحق اور دیگر سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت اور سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،علامہ امداداللہ خان،علامہ میر آصف اکبر،علامہ سید فرحت حسین شاہ،بشارت جسپال،فیاض وڑائچ،جی ایم ملک و دیگر رہنماؤں نے بھی مولانا سمیع الحق کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے دہشتگردی کی سفاکانہ واردات میں ملوث شر پسند عناصر کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
#