پاکستان کو مشرق اور مغرب دونوں جانب چیلنجز درپیش ہیں، منیر اکرم

پاکستان کو مشرق اور مغرب دونوں جانب چیلنجز درپیش ہیں، منیر اکرم
کیپشن: اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نےعہدے کا چارج سنبھال لیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کو مشرق اور مغرب دونوں جانب چیلنجز درپیش ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے منیراکرم کا کہنا تھا کہ ایسے لمحے میں دوبارہ عہدہ سنبھالا ہے جب پاکستان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں تاہم چیلنجز ہمیشہ مواقع ساتھ لاتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے نئے مستقل مندوب منیر اکرم نےعہدے کا چارج سنبھال لیا۔ سفارتکاری کےمیدان میں غیرمعمولی کردار پر انہیں ہلال قائداعظم سے نوازا جا چکا ہے۔

منیر اکرم نے 1967 میں فارن سروس کے شعبے میں ملازمت اختیار کی تھی۔ وہ 2002 سے 2008 تک بھی مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

منیر اکرم برسلز، ٹوکیو اور جنیوا میں اقوام متحدہ کے مشن میں بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔