فضائی آلودگی کی بلند شرح، نئی دہلی کے تمام سکول بند کر دیئے گئے

فضائی آلودگی کی بلند شرح، نئی دہلی کے تمام سکول بند کر دیئے گئے

نئی دہلی :بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی کی بلند شرح کے باعث تمام سکولوں کو بند کر دیا گیا۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت سمیت جنوبی ایشیا میں فضائی آلودگی نے اپنے پنجے گاڑے ہوئے ہیں جس کے باعث متعدد ممالک اس کے سدباب کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جہاں فضائی آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کیجروال یہ فیصلہ ایک اجلاس کے دوران کیا اور کہا کہ تمام سکول 5 نومبر تک بند رہیں گے۔

ماہرین کے مطابق نئی دہلی کی آب و ہوا اس قدر مضر صحت ہے کہ لوگوں، بالخصوص بچوں کا باہر نکلنا انکی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ نئی دہلی کے آس پاس کے علاقوں میں کھیتوں میں آگ اس سموگ کا سبب بنتی ہے۔