مالی میں دہشت گردوں کے حملے میں 53 فوجی ہلاک

مالی میں دہشت گردوں کے حملے میں 53 فوجی ہلاک

بماکو:مالی میں ایک فوجی چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 53 فوجی ہلاک ہو گئے۔

مالی کے وزیر مواصلات سنگارے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انڈیلمنے میں مسلح افواج کی چوکی پر حملے میں 53 فوجی اور ایک شہری ہلاک ہو گیا ہے، حالات اب قابو میں ہیں۔

گزشتہ روز ہونے والے اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ برکینا فاسو سرحد کے نزدیک دو فوجی کیمپوں پر دہشت گرد حملے میں 25 فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔