ماہرہ خان کی معروف ڈیزائنر کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

ماہرہ خان کی معروف ڈیزائنر کے ساتھ ڈانس ویڈیو وائرل

کراچی:ماہرہ خان اور معروف ڈیزائنر حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

01f77060c76e14f1faeaca1fa91b47a8

ڈیزائنر حسن شہریار یاسین نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو کسی شادی کی تقریب کی ہے۔ ویڈیو میں ایچ ایس وائے اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ میڈم نور جہاں کے گانے پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

d363ada49a315ff52529a1cd0644a0ef

ماہرہ خان نے پنجابی گانے پر اتنا بہترین ڈانس کیا ہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں بے حد سراہا جارہا ہے۔

9abe0f0033eea59f504ceb295cd852ef

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ماہرہ خان کے فوٹوشوٹ کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہے تاہم انہیں فوٹوشوٹ کرانے پر تعریفوں کے بجائے تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔