آزادی مارچ میں" گو نواز گو" کے نعرے

 آزادی مارچ میں
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: جے یو آئی ف کے آزادی مارچ کے دوران گو نواز گو کے نعرے لگ گئے۔

 

تفصیلات کے مطابق، اپوزیشن کے آزادی مارچ جے یو آئی ف کے رہنما مولوی عطاء الق درویش نے گو عمران گو کی بجائے غلطی سے آزادی مارچ میں گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے۔

 

اس سے قبل عطاء الحق درویش آزادی مارچ کے شرکاء سے ’گو عمران گو‘ کا نعرہ لگوارہے تھے تاہم ان کی زبان پھسل گئی اور ’گو نواز گو‘ کا نعرہ لگ گیا۔

 

اسٹیج پر موجود دیگر رہنماؤں نے مولانا درویش کی تصحیح کی اور انہیں احساس دلایا کہ وہ کیا کہ گئے ہیں۔