حکومت کا مولانا فضل الرحمن کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ

حکومت کا مولانا فضل الرحمن کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات ، آزادی مارچ کے دوران اداروں کیخلاف بات کرنے  پرمولانا فضل الرحمن کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کرنے پر بات چیت کی گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کی ڈاکٹر بابر اعوان سے ملاقات ، آزادی مارچ کے دوران اداروں کیخلاف بات کرنے  پرمولانا فضل الرحمن کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کرنے پر بات چیت کی گئی، بابر اعوان نے کہا کہ  آزادی مارچ کے منتظمین نے معاہدہ کا انحراف نہیں بلکہ ریاست کے خلاف بغاوت کا اعلان کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا  کہ آزادی مارچ کے منتظمین نے پاکستان کے اداروں پر الزامات لگائے ہیں، بیانات حب الوطنی میں نہیں آتے، ساری آوازیں مودی کی کانوں کا میوزک ہے، مارچ کے شرکا نے معاہدہ توڑا تو ریاست کی رٹ استعمال ہوگی۔

 

وزیر برائے پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ معاہدہ کی خلاف ورزی کی گئی تو انتظامیہ حرکت مین آئے گئی، چاہتے ہیں کہ پرامن احتجاج اور جلسہ کریں جتنے دن بیٹھنا ہیں بیٹھے رہیں۔

 

اُدھر پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے، یہ اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تین بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔ عمران خان موجودہ صورتحال میں ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔