کورونا وائرس مچھر سے منتقل نہیں ہو سکتا، سعودی وزارت صحت

corona virus,mosquitos,saudi health ministry,transmitted

ریاض: سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کووڈ۔ 19 وائرس مچھر سے منتقل نہیں ہو سکتا۔ وزارت کی جانب سے ٹویٹر پر ایک استفسار کا جواب دیتے ہوئے اس امر کی وضاحت کی گئی ہے۔ 


وزارت صحت کی جانب سے جاری وضاحت میں مزید کہا گیا ہے کہ تاحال ایسی کوئی سائنسی تحقیق سامنے نہیں آئی جس میں کورونا وائرس کی منتقلی کا ذرائع میں مچھر کو شامل کیا گیاہو۔

وزارت نے مزید کہا کہ کووڈ۔19 وائرس نظام تنفس کی فیملی سے تعلق رکھتا ہے اس کا پھیلائو ہمیشہ کھانسی یا چھنک سے نکلنے والے لعابی ذرات سے ہوتا ہے جو مختلف اشیا پر جم جاتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر کوئی انسان ان اشیا کو چھوئے تو وہ ان کے ہاتھوں پر منتقل ہو جاتے ہیں جیسے ہی متاثرہ ہاتھوں سے ناک ، آنکھ نہ منہ کو چھوا جائے یہ جرثومے انسان کے ہاتھوں سے نظام تنفس پر حملہ آور ہو کر اسے نقصان پہنچاتے ہیں۔ اب تک کی تحقیق میں یہ بات واضح ہے کہ مچھر کے کاٹنے سے خون کے ذریعے یہ وائرس انسانی جسم میں منتقل نہیں ہوسکتا۔