سونے کے زیورات کو پل بھر میں چمکدار بنائیں 

Gold jewelry that shines in an instant
کیپشن: فوٹو : بشکریہ ٹویٹر

اسلام آباد: عموماَ دیکھا گیا ہے کہ سونے کے زیورات پڑے پڑے  گہنے پڑ جاتے ہیں ، ان کی رنگت ویسی نہیں رہتی جیسی پہلے ہوتی ہے ۔ اگر آپ  کے سونے زیورات چمکدار نہیں رہے تو انہیں آپ  بآسانی چمکدار بناسکتے ہیں ۔ اس کے لیے آسان ترین گھریلو ٹوٹکا کچھ اسطرح ہے ۔

صابن کے پانی کا ایک پیالہ لیں جس میں تھوڑے سے پانی کا مزید اضافہ کرلیں ، اس اچھی طرح مکس کرلیں ، آپ غیر سوڈیم کاربونیٹڈ پانی کا استعمال بھی کرسکتے ہیں ، کیونکہ اس مائع میں موجود کاربونیٹ جمع ہونے والی گندگی کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں ۔

یہاں یہ بات  بھی قابل غور ہے کہ ضروری نہیں ہے کہ ہمیشہ صفائی کے لیے گرم پانی کا استعمال کیا جائے خصوصاَ جب کسی پتھر وغیرہ کی صفائی کرنی ہوتو اس کا خیال رکھنا چاہیے ، اس لیے کچھ پتھربڑے نازک ہوتے ہیں ۔

گرم پانی سے ان کے ٹوٹنے کا خطرہ ہوتا ہے ۔ اس کے برعکس پانی اگر ٹھنڈا ہوتو وہ بھی فائدہ مند نہیں ہوتا بلکہ اس سے گندگی مزید پختہ ہوجاتی ہے۔

پانی کے محلول میں زیورات بھگو دیں ، انہیں تیس منٹ تک رکھیں ۔ پانی میں چونکہ صابن کی آمیزش ہوگی اس لیے وہ زیورات کو صاف اور چکمدار بنادے گا۔ ہرطرح کی میل کچیل اس سے اتر جائے گی ۔

نرم ریشوں سے بنے برش کے ساتھ زیورات کو آہستہ سے صاف کریں ، زیورات کے ہر ٹکڑے علیحدہ علیحدہ  رگڑیں ، کونوں اور دستوں پر خصوصی توجہ دیں جہاں گندگی چھپی ہوسکتی ہے۔

ہر ٹکڑے کو گرم بہتے ہوئے پانی سے دھوئیں ، اچھی طرح دھونے سے میل کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے ۔ جو پہلے برش کے ذریعہ باقی  رہ گئی تھی ۔

سونے کے ٹکڑوں کو نرم کپڑے سے خشک کریں ، اس کے بعد ایک تولیہ پر چھوڑ دیں تاکہ وہ دوبارہ پہننے سے پہلے ہوا میں مکمل طور پر خشک ہوجائیں ۔

اگر آپ کے زیورات گیلے ہیں تو انہیں پہننے سے آپ کی جلد میں نمی جاسکتی ہے اور  جلد کی بیماری کا سبب بن سکتی ہے ۔