نئی دہلی : بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ طوطے کے رد عمل نے انٹرنیٹ پر نیا طوفان پربا کردیا ہے ۔ ایسا لگتا ہے کہ ہوش مند پرندہ مودی کے بارے میں ایک یا دو چیزیں ضرور جانتا ہے۔
یہ سب اس وقت شروع ہوا جب وزیر اعظم نریندر مودی ریاست گجرات کے دو روزہ دورے کے دوران ایک ایوری کا افتتاح کررہے تھے۔
e85be1360323ad2555f926f926d4e6f3
لیکن جب پارک کی انتظامیہ نے مودی کے بازو پر ایک مکاؤ طوطے کو بٹھانے کی کوشش کی تو اس نے بیٹھنے سے صاف انکار کردیا ۔ حیران کن طور پر انتظامیہ نے اس طوطے کو اس کام کے لیے رکھا تھا جو ہر ایک کے پاس آجاتاہے ۔ لیکن اس نے مودی کے پاس جانے سے انکار کردیا "جیسے وہ اس گجرات کے قصائی کو جانتا ہو " ۔یہ وہ الفاظ تھے جو سوشل میڈیا پر شئیر ہورہے ہیں ۔
45fba56e5006cbca1de7c700ee00ffa2
سوشل میڈیا صارفین نے پاکستانی کبوتر کی طرح ا س طوطے پر مضحکہ خیز انداز میں کہا کہ اب اس کو بھی ملک بدر کردیا جائیگا۔ بلکہ اس کو پاکستان بھیج دیا جائےگا۔
6e02f6523625a1b246a2b7174d6d05df
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ طوطے کو اتنی جرت کیوں ہوگئی ، اس کو پاکستان بھیجا جائے یہ غدار ہے ۔
a08c986ba1c23e8be1b8d491d34fcccd