قائداعظم ٹرافی،کرکٹر بلاول بھٹی سر پر گیند لگنے سے زخمی،ہسپتال منتقل

bilawal bhatti injured,cricketer,qauid e azam trophy,shifted to hospital
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:نیشنل سٹیڈیم کراچی  میں قائد اعظم ٹرافی  کے میچ میں بلاول بٹھی سر پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق قائداعظم ٹرافی کے میچ جاری ہیں جس میں  بلاول بھٹی بیٹنگ کے دوران  سر پر گیند لگنے سے زخمی  ہوگئے۔


بلاول بھٹی سدرن پنجاب کی جانب سے بلوچستان کیخلاف کھیل رہے تھے جبکہ محمد عباس کو بلاول بھٹی کی  جگہ ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کے لئے نیشنل سٹیڈیم میں جاری میچ کےسدرن پنجاب نے بلوچستان کے 372 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز  بنائے تھے۔

سلمان علی آغا 52 اور عمران رفیق 20 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔اوپنر شان مسعود 62 اور عمر صدیق 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔یاسر شاہ 3 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔اس سے قبل بلوچستان کی ٹیم میچ کے  اپنی پہلی اننگز میں صرف 75 رنز کا ہی اضافہ کرسکی اور اس کی پوری ٹیم 372 رنز پر آٹ ہوگئی۔ پہلے روز ریٹائرڈ ہر ٹ ہونے والے عمران فرحت نے میچ کے دوسرے روز بیٹنگ کرتے ہوئے مزید 16 رنز بنائے، وہ 116 رنز پر دلبر حسین کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ عماد بٹ نے 21 رنز بنائے۔سدرن پنجاب کے زاہد محمود نے 3 جبکہ محمد الیاس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔