عظمیٰ بخاری کی ایک بار پھر زبان" پھسل " گئی، بھارتی فوجیوں کو "شہید" قرار دیدیا

Azma Bukhari, PML-N, Slip of tongue
کیپشن: Photo: Azma Bukhari Twitter, PML-N

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کی  زبان" پھسل" گئی ۔ میڈیا سے گفتگو میں لیگی رہنما نے پلواماواقعے میں مارے گئے 40 بھارتی فوجیوں کو" شہید "قرار دے دیا۔ بولیں ،پلواما واقعے کو ایک وفاقی وزیرنے اپنے  حصے میں ڈال دیا۔ عظمیٰ بخاری کے اس زبان پھسلنے پر انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

3917dffb2deb8ecb29173a72d727a167

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی عظمیٰ بخاری کی زبان پھسل چکی ہے۔ 2019 میں حکومت کیخلاف احتجاج میں انہوں نے گو عمران گو کی بجائے گو نواز گو کے نعرے لگا دیے تھے۔ یہ احتجاج مسلم لیگ ن نے حکومت کیخلاف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر کیا تھا۔ اس مظاہرے میں لیگی رکن اسمبلی عظمیٰ بخاری نے گلظی سے نواز شریف کیخلاف استعفیٰ لگا دیا تھا۔ بعد ازاں احساس ہونے نعرہ روک دیا تھا اور کھڑی ساتھی اراکین ان کی طرف دیکھ کر مسکرا دیں تھیں۔

b2e1b09df5544942f7b32951cbcbb106

یہ بھی یا درہے کہ گو نواز گو کا نعرہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے زبان زدِ عام کیا اور جس میں کئی مسلم لیگی اراکین نے بھی شمولیت اختیار کی اورانہوں نے اپنی ہی قیادت کیخلاف  نعرے لگائے۔ مسلم لیگ ن کی رہنما صابر شاہ نے بھی ایک کنونشن میں عمران خان کی بجائے نواز شریف کیخلاف ہی لگا دیا تھا جس پر بعد میں انہیں وضاحت دینی پڑی۔