یونیورسٹی میں مسلح افراد کی فائرنگ،20سے زائد افراد ہلاک 

 Kabul University , Afghanistan Police
کیپشن: Image Source : Screenshot

کابل :کابل یونیورسٹی میں مسلح افراد کی اندھا دھند فارئنگ ،طالب علموں نے دیواریں پھلانگ کر اپنی جان بچائی ،مسلح افراد کی فائرنگ سے اب تک 25 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موجود ہیں ،حملے میں ملوث 3 دہشتگرد ہلاک کر دئیے گئے ،حملے کے وقت یونیورسٹی میں کتابوں کی نمائش جاری تھی،سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی حکام کا کہنا ہے ایک مسلح گروہ یورنیورسٹی کے اندر داخل ہوا اور فائرنگ شروع کر دی ،ابتدائی طور پر سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور یونیورسٹی کی طرف جانے والی تمام سڑکیں بند کر دیں ،افغان وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغان فورسز کی جوابی کاروائی میں 2 حملہ آور ہلاک ایک نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا ۔

افغان حکام کے مطابق یونیورسٹی حملے کی فی الحال کسی تنظیم نے ذمہ دار ی قبول نہیں کی ،دوسری جانب طالبان نے کابل یونیورسٹی حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی ،افغان حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کی چھان بین کی جا رہی ہے تاکہ اس بات کو واضح کیا جائے کہ کہیں اس کے پیچھے کوئی سازش تو نہیں ،افغان حکام کا کہنا ہے وہ امن منصوبے کی کوشش کو خراب نہیں ہونے دینگے اور حملے میں ملوث شرپسند عناصر کو سامنے لا یا جائے گا ۔