سونے کی قیمتیں ایک دفعہ پھر آسمان کو پہنچ گئیں 

Gold Rate,Dollar Rate,Gold in Pakistan
کیپشن: Image Source :File Photo

کراچی :سونے کی قیمتیں ایک دفعہ پھرآسمان کو چھونے لگیں ،سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے اضافے سے 1 لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی ،عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے سے 1889 ڈالر فی اونس پہنچ چکی ہے ۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قدر میں 1100 روپے اضافہ ہو گیا ہے،صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 11 سو روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر 943 روپے اضافے سے 97 ہزار 51 روپے تک پہنچ گئی ،ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے کے بعد ایک ہزار 889 ڈالر فی اونس ہے۔


دوسری طرف مارکیٹ میں انٹر بینک ڈالر کی قدر میں کمی اور روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہوگیا، ڈالر 15 ماہ کی کم ترین سطح 160.11 روپے پر بند ہوا۔