فوج مخالف بیانیہ پر ن لیگ تقسیم ہو چکی :وزیر اعظم عمران خان 

PMIK,Imran Khan,PMLN,PPP,PDM,PTI,
کیپشن: Image Source : Twitter

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈائیلاک پر یقین تو رکھتی ہے مگر احتساب پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا ،انہوں نے کہا کوئی بھی محب وطن ن لیگ یا اپوزیشن کے بیانیے کے ساتھ نہیں ہے ،صورتحال اس وقت یہ ہے کہ ن لیگ خود فوج مخالف بیانیہ پر تقسیم ہو چکی ہے ،اس وقت اپوزیشن اور پاکستان کے مفادات الگ الگ ہیں ،اپوزیشن کا مقصد صرف این آر او حاصل کرنا ہے ۔

وزیراعظم کی صدارت میں حکومتی وپارٹی ترجمانوں اوررہنماؤں کا اہم ترین اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں ن لیگی رہنماایازصادق کےبیان سمیت قومی معاملات پرمشاورت کی گئی ،اجلاس میں معاشی ،سیاسی اور قومی امور پر زیر غور آئے ۔

وزیر اعظم عمران خان کاکہنا تھا ریاستی اداروں کو پہلے سے بھی زیادہ مضبوط کرینگے  ، اپوزیشن کے ریاستی اداروں پر تمام حملوں کو ناکام بنا دینگے ،عمران خان نے کہا پی ڈی ایم بھارت کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ،عمران خان نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ پی ڈی ایم کو ہر پلیٹ فورم پر جواب دیا جائے ،اجلاس میں اپوزیشن کے ریاست مخالف بیانیے کوکائونٹر کرنے کیلئے حکمت عملی طے کی گئی ،وزیر اعظم نے ریاستی اداروں کے تقدس ،تحفظ کو آئینی ،سیاسی اور اخلاقی فریضہ قرار دے دیا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی کرپشن کو عوام میں زیادہ سے زیادہ بے نقاب کیا جائے ،اس وقت اپوزیشن اور پاکستان کے مفادات الگ الگ ہیں ،اپوزیشن کا مقصد صرف این آر او حاصل کرنا ہے ،صورتحال اس وقت یہ ہے کہ فوج مخالف بیانیے پر ن لیگ تقسیم ہو چکی ہے ،مہنگائی پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا مہنگائی کے خاتمے پر پوری توجہ دے رہاہوں ،اس وقت اپوزیشن کا بیانہ وہ نہیں جو اقبال کا خواب اور قائد اعظم کا وژن تھا ۔