پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا

پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک مریض جان کی بازی ہار گیا

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ، چوبیس گھنٹے کے دوران ایک مریض جان کی بازی ہار گیا ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 249 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 73 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

این آئی ایچ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی مثبت شرح 0.79 فیصد رہی ریکارڈ کی گئی جبکہ کورونا سے متاثر 51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا کے کیسز میں اضافے کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتیں اس وبا کے خلاف متحرک ہو گئیں ہیں اور کورونا کی موجودہ صورتحال کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ دوسرے ملکوں سے آنے والے مسافروں کی کورونا سے متعلق سخت نگرانی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔

مصنف کے بارے میں