وزیراعظم شہبازشریف کی چینی ہم منصب  لی کی چیانگ سے ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف کی چینی ہم منصب  لی کی چیانگ سے ملاقات

بیجنگ :وزیراعظم شہبازشریف کی چینی ہم منصب  لی کی چیانگ سے ملاقات ، سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل اور وسعت دینے پر اتفاق ہوا ۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی چینی ہم منصب  لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں سی پیک منصوبوں کی جلد تکمیل اور وسعت دینے پر اتفاق ہوا ، چین اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر دستخط بھی کیے گئے، وزیراعظم  کوگریٹ ہال آف پیپل میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ  وزیر اعظم کل دو روزہ سرکاری دورہ پر چین پہنچے تھے ان کے وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  شامل ہیں۔

مصنف کے بارے میں