شہباز شریف کو کرپشن کیس میں سزا ہونے والی تھی اس کو بچا لیا گیا: عمران خان

شہباز شریف کو کرپشن کیس میں سزا ہونے والی تھی اس کو بچا لیا گیا: عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ طاقتور اور کمزور کیلئے ایک قانون ہو یہ انصاف ہے ، جب تک معاشرے میں انصاف نہیں ہوتا خوشحالی نہیں آتی ۔

لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انصاف کی عدم فراہم ہمارا سب سے بڑا مسئلہ ہے ۔ 50 سال پہلے ہم تیزی سے ترقی کر رہے تھے ۔ تب سنگاپور غریب ملک تھا لیکن ایک لیڈر آیا جس نے انصاف کا نظام قائم کیا اور سنگاپور انصاف کی وجہ سے ہم سے آگے نکل گیا ۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو کرپشن کیس میں سزا ہونے والی تھی اس کو بچا لیا گیا ۔ شہباز شریف نے 4 لوگوں کے نام سے پیسے لیے ، ایف آئی اے کیس کے گواہ ایک ، ایک کرکے مرگئے ۔ تفتیشی افسر بھی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا ۔ ابھی اس معاملے کی تحقیقات ہونی تھی کسی نے نہیں پوچھا ، کسی نے پوچھا نہیں یہ گواہ کیسے مرگئے کیونکہ تحقیقات ہی نہیں ہوئی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حقیقی آزادی کیلئے اسلام آباد کی جانب مارچ کر رہے ہیں ، چاہتا ہوں پوری قوم نکلے ۔

مصنف کے بارے میں