مسلم لیگ ن کے سابق ادوار میں  مہنگائی کم اور معیشت بہتر تھی، گورنر پنجاب

مسلم لیگ ن کے سابق ادوار میں  مہنگائی کم اور معیشت بہتر تھی، گورنر پنجاب

لاہور :گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماوں سے الگ الگ ملاقات کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے مسلم لیگ ن  کے سینئر رہنماؤں طلال چوہدری، عابد شیر علی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی نعمان احمد لنگڑیال اور ممبران قومی اسمبلی ملک رشید احمد خان اور سید ساجد مہدی  سے  الگ الگ ملاقات کی ہے ۔ملاقاتوں کے دوران ملک  کی سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 گورنر پنجاب نمحمد بلیغ الرحمان  کا کہنا  تھا کہ مسلم لیگ ن کے سابق ادوار میں  مہنگائی کی شرح کم تھی اور معیشت بہتر تھی ۔مسلم لیگ ن نے ہمیشہ تعلیم، صحت سمیت ہر شعبے میں عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات  کئے ہیں ،وزیراعظم کے کسان پیکج کے اعلان سے معیشت پر مثبت اثرات ہوں گے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے زرعی پیکج سے کسانوں کو ریلیف ملا ہے،پوری کوشش ہے کہ عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلائی جائے۔  ان کا کہنا تھا  کہ ملک میں معاشی ترقی  سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔ انتشار کی سیاست ملک کے مفاد میں نہیں، سب کو ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کرنا ہے اور اپنے اپنے حصے کی شمع جلانی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں