لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ مری کے شہداء کا معاوضہ بڑھانے اور غیر قانونی تعمیرات پر پابندی کا حکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ مری کے شہداء کا معاوضہ بڑھانے اور غیر قانونی تعمیرات پر پابندی کا حکم دیدیا

راولپنڈی :  لاہور ہائیکورٹ  کے راولپنڈی بنچ نے سانحہ مری کا محفوظ فیصلہ  سناتے ہوئےشہداء کا معاوضہ بڑھانے اور  غیر قانونی تعمیرات پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ نے 24 سماعتوں کے بعد  7 مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا جو آج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے سنایا،فیصلے میں سانحہ کے شہداء کا معاوضہ بڑھانے اور  غیر قانونی تعمیرات پر پابندی لگانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔
 
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مری میں  سیوریج ، پانی اور ویسٹ مینیجمنٹ  کے  نظام  کو بہتر بنایا جائے  ،پارکنگ سلاٹس مری سے باہر بنائے جائیں، فیصلے میں محکمہ ہائے وے، محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو  1122 کو سانحہ کے ذمہ داران کے خلاف انکوائری کی ہدایت بھی  کی گئی ہے۔ 

عدالت نے مری میں  تجاوزات کے  خاتمے  ،ہوٹلوں اور رہائشی فلیٹس کو ریگولیٹ  کرنے کا حکم جاری کیا ہے ، فیصلے میں کہا گیاسانحہ میں معطل کردہ 15 افسران کا سانحہ مری سے کوئی تعلق نہیں ان کو دوبارہ سُنا جائے۔ 

 واضح رہے رواں سال جنوری میں مری میں  برفانی طوفان نے جہاں انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول دیا وہیں پر بروقت اقدامات نہ ہونے سے 23 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے ۔

مصنف کے بارے میں