انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافہ

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان جاری ہے اور آج بھی انٹربینک میں اس کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ 
سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 78 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221.43 روپے پر بند ہوا۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے اضافے کے بعد 227 روپے ہو گئی ہے جبکہ انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 220.65 روپے تھی۔ 

مصنف کے بارے میں