وزیراعظم 6 نومبر کو دورہ مصر پر روانہ ہوں گے

وزیراعظم 6 نومبر کو دورہ مصر پر روانہ ہوں گے

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف مصری صدر عبدالفتح السیسی کی دعوت پر 6 نومبر کو اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ مصر کے دورے پر روانہ ہوں گے 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں پر کانفرنس میں شرکت کیلئے مصری شہر شرم الشیخ جائیں گے جو 6 نومبر سے 18 نومبر تک جاری رہے گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ کانفرنس میں 90 کے قریب سربراہان مملکت و دیگر وفود شرکت کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کانفرنس کی مشترکہ صدارت بطور ’کو چیئرمین‘ کر رہا ہے۔ 
حکومتی وفد میں وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان بھی شریک ہوں گی، پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، 
کانفرنس کی سائیڈ لائینز پر وزیر اعظم شہباز شریف دیگر ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم مصری صدر عبدالفتح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ 
ملاقات میں پاک مصر تعلقات میں بہتری، موسمیاتی تبدیلیوں کے درپیش چیلنج سے مشترکہ نمٹنے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں