لانگ مارچ میں مسلح افراد کی شمولیت کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی مسلح اہلکار تعینات کرنے کی درخواست

لانگ مارچ میں مسلح افراد کی شمولیت کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کی مسلح اہلکار تعینات کرنے کی درخواست

اسلام آباد: لانگ مارچ میں مسلح افراد کی شمولیت کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے وزارت داخلہ سے مسلح اہلکار تعینات کرنے کی درخواست کر دی۔ 
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ انسداد دہشت گردی سکواڈ اور سینئر افسران پر مشتمل کوئیک ریسپانس فورس کو مارچ سے قریبی فاصلے پر تعینات کیا جائے تاکہ گولی کا جواب گولی سے دیا جاسکے۔ 
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اور کامران بنگش کی جانب سے مسلح افراد کی لانگ مارچ میں شمولیت کے بیان اور آڈیو لیک کے بعد وفاقی پولیس نے مارچ میں مسلح اشخاص سے نمٹنے کیلئے مسلح اہلکار تعینات کرنے کی منظوری طلب کی ہے۔ 
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں مسلح جتھوں سے نمٹنے کیلئے کیو آر ایف تعینات کی جائے جبکہ وزارت داخلہ سے مسلح انسداد دہشت گردی سکواڈ اور سینئر آفیسرز تعیناتی کی اجازت طلب کی ہے۔ 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے وزارت داخلہ سے اپیل کی ہے کہ مارچ سے قریبی فاصلے پر مسلح انسداد دہشت گردی سکواڈ کی تعیناتی کریں جبکہ مارچ کے شرکا فورس پر فائرنگ کرنے کی صورت کیو آر ایف فوری حرکت میں لائی جائے گی۔ 

مصنف کے بارے میں