نواز شریف کی پھر لندن روانگی کا امکان

نواز شریف کی پھر لندن روانگی کا امکان

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نوازشر یف کی5اکتوبر کو لندن روانگی کا امکان ۔(ن) لیگ کے ذرائع کے مطابق میاں نوازشر یف پارٹی صدر کے انتخابات کا عمل مکمل ہونے کے بعد لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نوازشریف کے علاج کے حوالے سے معاملات کی نگرانی کر یں گے .

جبکہ مر یم نوازشر یف اور حسن وحسین نوازشر یف پہلے ہی لندن میں موجود ہیں ۔علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور سے اسلام آباد پہنچیں گے،نواز شریف کا 2اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے.