آرمی چیف کی افغان صدر سے ملاقات، سکیورٹی سمیت دو طرفہ امور پر بات چیت

 آرمی چیف کی افغان صدر سے ملاقات، سکیورٹی سمیت دو طرفہ امور پر بات چیت

 کابل: افغان صدر اشرف غنی سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بہتر مستقبل کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔ فریقین نے سلامتی کی صورتحال، انسداد دہشتگردی کی کوششوں اور تجارتی تعلقات پر بھی بات چیت کی۔

افغان صدر نے کہا کہ افغانستان میں امن دونوں ملکوں کے یکساں مفاد میں ہے اور دونوں ملکوں کو دستیاب مواقع سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے۔

 

پاکستانی وفد نے افغانستان میں افغانوں کی قیادت میں امن عمل کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ کابل پہنچنے پر آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں