سابق امریکی فٹ بالر کو 9بعدسال جیل سے رہا کر دیا گیا

سابق امریکی فٹ بالر کو 9بعدسال جیل سے رہا کر دیا گیا

واشنگٹن :دنیا کے مشہور کھلاڑی کو 9 سال بعد جیل سے رہا کر دیا گیا،سابق مشہور امریکی فٹ بالر کو 9سال بعد پیرول پر جیل سے رہا کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق سابق امریکی اسٹار فٹ بالر اوجے سپمسن کو 9 سال بعد پیرول پر رہا کردیا گیا۔اوجے سمپسن قیمتی اشیاءفروخت کرنے والے دو ڈیلروں سے اسلحے کے زور پر اغوا اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے جس پر عدالت نے 2008 میں انہیں 33 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

فٹ بالر امریکی ریاست نیواڈا کی جیل میں قید تھے جنہیں سزا کے 9 سال بعد پیرول پر رہا کردیا گیا ہے۔1995 میں او جے سمپسن پر اپنی بیوی اور اس کے دوست کے قتل کا مقدمہ چلا تھا، اس مقدمے میں وہ متنازعہ طور پر بری ہو گئے تھے اور اسے ’صدی کا بڑا مقدمہ‘ کہا جاتا ہے۔

یا د رہے کہ سمپسن، سٹیورٹ اور ان کے چھ ساتھیوں نے ستمبر 1997 میں میموریبلایا کے دو ڈیلروں کو لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں اسلحے کے زور پر قابو کیا تھااس کے بعد اُن پر مقدمہ چلایا گیا۔