خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت سے لاکھوں غیر ملکی ڈرائیوروں کی بے روزگاری کا خدشہ 

خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت سے لاکھوں غیر ملکی ڈرائیوروں کی بے روزگاری کا خدشہ 

ریاض : سعو دی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد لاکھوں غیر ملکی ڈرائیوروں کو نوکریوں کے جانے کا خدشہ ستانے لگا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اس وقت سعودی عرب میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کے شہری ڈرائیور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ جن میں زیادہ تر کو صرف خواتین کے ڈرائیونگ نہ کرنے کی وجہ سے رکھا گیا ہے ۔

تاہم سعودی معاشی ماہرین کا کہناہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد یہ تمام غیر ملکی بے کار ہو جائیں گے ۔ کیونکہ سعودی خواتین کی اکثریت خود ڈرائیونگ کے حق میں ہے ۔ اسلیے یہ ممکن ہے کہ گھروں میں ڈرائیونگ کی خدمات انجام دینے والے غیر ملکیوں کو وطن واپس لوٹنا پڑے گا۔

واضح رہے سعودی عرب میں گھریلو ڈرائیوروں کے طور پر پاکستان اور بھارت کے شہری سب سے زیادہ ہیں ۔ جس سے ہزاروں پاکستانیوں کے روزگار جانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔

واضح رہے شاہی فرمان کے تحت سعودی خواتین اگلے سال جون 2018ءتک ڈرائیونگ کر سکیں گی۔