دیپکا نے ر نویرسنگھ کی جگہ رنبیر کپور کو ترجیح دینا شروع کر دی

دیپکا نے ر نویرسنگھ کی جگہ رنبیر کپور کو ترجیح دینا شروع کر دی

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار ہ دیپکا ر نویرسنگھ پر رنبیر کپور کو ترجیحات دینا شروع کر دیں۔
بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے رنویر سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دیپکا ہر گھنٹے میں ان کو کال کرتی ہیں، لیکن دیپکا نے نہ صرف اس بیان کی تردید کر دی ہے بلکہ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ وہ رنویر سنگھ کی جگہ رنبیر کپور کو فون کرنا پسند کریں گی۔
یاد رہے کہ دیپکا اور رنویر سنگھ کے درمیان دیرینہ تعلقات کی خبریں ایک عرصے سے زیر بحث تھیں۔دونوں نے دوستانہ تعلقات اس بات کو ظاہر کر تے تھے کہ دونوں کے درمیان دوستی سے کچھ زیادہ چل رہا ہے لیکن ر نویرسنگھ اور دیپکا نے راہیں جدا کر نے کا فیصلہ کر کے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا ۔
جبکہ دیپکا اور رنبیر کپور نے اپنے دیرینہ تعلقات کی تصدیق کی تھی اور کچھ عرصہ ساتھ چلنے کے بعد انہوں نے راستے جدا کر لیے تھے۔لیکن دیپکا کے اس بات نے ظاہر کر دیا ہے کہ وہ آج بھی نہ صرف رنبیر کپور کو ترجیح دیتی ہیں بلکہ ان کے لیے نرم گوشہ بھی رکھتی ہیں۔