بھارتی فوجی کو اپنی شہریت ثابت کرنا پڑے گی

بھارتی فوجی کو اپنی شہریت ثابت کرنا پڑے گی

نئی دہلی: بھارتی فوج ا پنی بدنام زمانہ حرکتوں کی وجہ سے بدنام رہتی ہے کبھی تیج بہادر اور کبھی جعلی سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ رچایا جاتا ہے ،اب ایک اوربھارتی فوجی جو فوج میں 30 سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائرڈ ہوچکا ہے اب اس کو اپنی شہریت انڈین ثابت کرنے لیے کا کہا گیا ہے۔

مشرقی ریاست آسام میں حکام نے محمد اعظم الحق پر بنگلہ دیش کے غیرقانونی تارک وطن کا الزام عائد کیا ہے۔انھیں چند ہفتوں میں فارنرز ٹریبیونل کے سامنے پیش ہونے کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے۔اعظم الحق اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب کوئی فوج میں شمولیت اختیار کرتا ہے تو پولیس کی جانب سے تصدیق لازمی ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ بی جے پی کی حکومت والی ریاست آسام میں حالیہ دنوں میں فارنرز ٹویبیونلز میں اضافہ دیکھا گیا ہے کیونکہ غیرقانونی تارکین وطن کا معاملہ بی جے پی کا اہم انتخابی موضوع ہے۔

انڈین اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق اعظم الحق کو جاری کیے گئے نوٹس کے مطابق ضلعی پولیس نے ان کے خلاف 25 مارچ 1971 کو آسام میں متعلقہ ضروری دستاویز کے بغیر آسام میں داخل ہونے کا مقدمہ درج کیا ہے۔

اسی رات پاکستان آرمی نے اس وقت کے مشرقی پاکستان میں آپریشن سرچ لائٹ کا آغاز کیا تھا۔  اب اس نوٹس میں اعظم کو عدالت میں پیش ہو کر اپنی بھارتی شہریت ثابت کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں