عامر خان کو ان کی بیٹی نے بدتمیز کہہ دیا لیکن کیوں ؟

عامر خان کو ان کی بیٹی نے بدتمیز کہہ دیا لیکن کیوں ؟

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان فلموں میں اپنا کردار پوری جزئیات کے ساتھ نبھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جہاں ان کی اداکاری کی پزیرائی ہوتی ہے وہیں اپنے کردار کے لیے ان کی محنت کو بھی خوب سراہا جاتا ہے لیکن اسی وجہ سے ان کی بیٹی نے انہیں بدتمیز قرار دے دیا ہے۔


آئندہ ماہ عامر خان کی فلم ”سیکرٹ سپر اسٹار“ ریلیز ہونے جارہی ہے، عامر خان کی دیگر فلموں کی طرح اس فلم کی تشہیر بھی الگ طریقے سے کی جارہی ہے ،اسی سلسلے میں ایک وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں فلم سے منسلک اداکاروں اور ماہرین اپنے اور دیگر کرداروں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔