شمالی کوریا کا ہتھیاروں سے بھرا جہاز مصر میں روک لیا گیا

شمالی کوریا کا ہتھیاروں سے بھرا جہاز مصر میں روک لیا گیا

قاہرہ: اگست کے مہینے میں واشنگٹن کی طرف سے ایک خفیہ پیغام قاہرہ کو بھیجا گیا جس میں اطلاع دی گئی ایک پراسرر جہاز مصر کی طرف بڑھ رہا ہے۔ایک ایسا جہاز جس کانام جئی شن تھا اس پر کمبوڈیا کے جھنڈے کا رنگ کیا گیا تھا مگر اس جہاز کے سفر کا آغاز شمالی کوریا سے ہوا تھا۔ امریکی حکام نے مصری حکام کو انتبہ جاری کیا گیا کہ اس جہاز میں شمالی کوریا کا عملہ موجود ہے اور یہ خطرناک ہتھیاروں سے بھرا ہو اہے۔

جب یہ جہاز مصری سمندری حدود میں داخل ہوا تو ان ہتھیاروں کے خریدار اسکا انتظار کر رہے تھے،اُن لوگوں نے فوری طور جہاز پر چرھائی کر دی۔اطلاعات کے مطابق اس جہازپر تیس ہزارراکٹ موجود تھے،بعد میں پتا چلا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب سے شمالی کوریا پر پابندیاں لگی ہیں اس کے بعد سے اب تک یہ سب بڑی ہتھیاروں کی تجارت تھی جو کہ شمالی کوریا کی طرف سے کی گئی۔

یہ راکٹ کس کو بیچے جا رہے اس انکشاف سے سب کے منہ کھلے رہے گئے جب یہ پتا چلا ان راکٹوں خریدار خود مصر تھا۔ اقوام متحدہ کی تفتیشی ٹیم کے مطابق مصری فوج کے لیے خریدے گئے تھے۔ یہ حادثہ پچھلے سال پیش آیا اس کے بارے عوامی سطح پر کوئی بات نہیں کی گئی۔