زیورات کی 100٪ سعودائزیشن کیلئے 2 ماہ کی مہلت دے دی گئی 

زیورات کی 100٪ سعودائزیشن کیلئے 2 ماہ کی مہلت دے دی گئی 

ریاض:وزارت محنت و سماجی فروغ نے زیورات کے دکانداروں کو 2 ماہ کے اندر سعودائزیشن کی پابندی کا حکم دے دیا۔

وزارت کے ترجمان خالد اباالخیل نے واضح کیا کہ زیورات کے دکانداروں کو سو فیصد سعودائزیشن سے متعلق کابینہ کی قرارداد نافذ کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی حکومت نے موبائل فون سیکٹر میں کامیاب سعودائزیشن کرکے ثابت کر دیا کہ وہ دوسرے شعبوں میں بھی ایسا کرسکتت ہیں ۔ ا س کی اہم مثال یہ ہے موبائل فون شعبے کے بعد ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی سعودائزیشن شروع کرنے کا پروگرام بنا لیا گیاہے ۔ جبکہ سبزی منڈیوں میں بھی سعودائزیشن پر عمل کیا جارہاہے ۔

زیورات کے شعبے میں سعودائزیشن سے ہزاروں غیر ملکیوں کو وطن واپس جانا پڑے گا۔