تازہ ترین،امریکا میں دہشت گردی 20 افراد ہلاک 100 زخمی

تازہ ترین،امریکا میں دہشت گردی 20 افراد ہلاک 100 زخمی

لاس ویگاس: تازہ ترین اطلاعات کے مطابق امریکی شہر میں میوزک کنسرٹ کے دوران فائرنگ سے 20 افراد ہلاک جب کہ 100 زخمی ہوگئے۔امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں فائرنگ سے 20افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے ہیں۔ لاشوں اور متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے۔


پولیس اور ایف بی آئی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک مسلح شخص نے ہوٹل کی 32 ویں منزل سے نیچے موجود ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس نے جوابی کاروائی میں حملہ آور کو مار دیا اس کی شناخت ایک نومسلم کو طور پر ہوئی ہے،سوشل میڈیا پر اس نوجوان تصویر بھی دیکھی جا سکتی ہے۔حکام نے ائر پورٹ کو بند کرتے ہوئے پروازوں کا رخ دوسری ریاستوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے