سابق وزیر داخلہ کے اختیارات پر کسی کو بیان دینے کی ضرورت نہیں، ترجمان نثار

سابق وزیر داخلہ کے اختیارات پر کسی کو بیان دینے کی ضرورت نہیں، ترجمان نثار

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیرِ داخلہ کے اختیارات اور عمل داری سے متعلق کسی کو خود ساختہ بیان دینے کی ضرورت نہیں۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے بیان پر چوہدری نثار علی خان کے ترجمان کی جانب سے ردعمل میں کہا گیا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ مکمل طور پر بااختیار وزیرِ داخلہ تھے ان کے ماتحت تمام ادارے بشمول سول آرمڈ فورسز ان کے سامنے جواب دہ تھے۔

سابق وزیر داخلہ کے 4 سالہ دور میں وزارت داخلہ کے کسی ذیلی ادارے نے نہ تو اختیارات سے تجاوز کیا اور نہ ہی کوئی ادارہ کبھی وزیرِ داخلہ کی حکم عدولی کا مرتکب ہوا۔ ترجمان چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وزارتِ داخلہ اور ذیلی اداروں پر سابق وزیرِ داخلہ کی عمل داری کے حوالے سے بیان حقائق پر مبنی نہیں لہذا سابق وزیر داخلہ کے اختیارات اور عمل داری سے متعلق کسی کو خود ساختہ بیان دینے کی ضرورت نہیں۔

یاد رہے واضح رہے کہ رانا ثناللہ نے اسلام آباد میں احتساب عدالت میں وزرا کو داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر کہا تھا کہ آج عام آدمی کو بھی سمجھ آ گئی ہے کہ ریاست کے اندر ریاست کیا ہوتی ہے۔ طاقت کا قانون نہیں قانون کی طاقت ہونی چاہیے۔ چوہدری نثار کا بھی بطور وزیر داخلہ اختیار احسن اقبال سے زیادہ نہیں تھا لیکن ان کی جگہ چوہدری نثار ہوتے تو شاید ان کا لہجہ زیادہ سخت ہوتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں