قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف سریز کیلئے فٹنس ٹیسٹ ملتوی

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف سریز کیلئے فٹنس ٹیسٹ ملتوی

لاہور:قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ کے خلاف سریز کیلئے فٹنس ٹیسٹ ملتوی ہو گئے۔


ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کا فیصلہ اب نئے کوچ مارک کولس کریں گے۔ کھلاڑیوں کو کل مریدکے رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا۔ذرائع کا مزید کہناہے کہ  پاکستان اور نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان سریز 31 اکتوبر سے شروع ہوگی جبکہ ویمن کرکٹ  ٹیم کا تربیتی کیمپ 4 سے 24 اکتوبر تک مریدکے میں لگایا جائے گا۔