رینجرز کو ہم نے طلب نہیں کیا تھا، جج احتساب عدالت

رینجرز کو ہم نے طلب نہیں کیا تھا، جج احتساب عدالت

اسلام آباد: عدالت کے باہر میڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے احتساب عدالت کے جج چودھری محمد بشیر نے کہا ہے کہ سماعت میں رینجرز کو طلب نہیں کیا تھا ۔ آئندہ سماعت پر عدالت میں صحافیوں کے داخلے کو یقینی بنایا جائے گا اگر پھر بھی کوئی مسئلہ ہوا تو عدالت کے گیٹ پر آ کر صحافیوں کو خود اندر لے جاﺅں گا۔

یاد رہے احتساب عدالت میں شریف فیملی کی پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے اور پولیس کے بجائے رینجرز نے سیکیورٹی کی ذمہ داریاں اپنے ہاتھ میں لیں۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، سینیٹ میں قائد ایوان راجا ظفرالحق، وزیر مملکت طارق فضل چوہدری، دانیال عزیز اور طلال چوہدری کو احتساب عدالت کے دروازے پر ہی روک لیا گیا تھا۔ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق احتساب عدالت پہنچے تو انہیں بھی اہلکاروں نے احتساب عدالت کے دروازے پر روک لیا جس پر انہوں نے اندر جانے کی کوشش نہیں کی اور واپس اپنی گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئے۔

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کو داخلے سے روکے جانے پر انہوں نے رینجرز کے بریگیڈئیر کو طلب کیا تاہم اس موقع پر وہ احتساب عدالت کے دروازے پر ہی کھڑے رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں