فیس بک اکاﺅنٹ اب چہرے سے لاک،ان لاک ہوگا،نیاورژن متعارف

فیس بک اکاﺅنٹ اب چہرے سے لاک،ان لاک ہوگا،نیاورژن متعارف

نیویارک:فیس بک نے ایپل کے فیس آئی ڈی کا اپنا ورڑن تیار کرلیا ہے اور اب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اکاﺅنٹ چہرے سے لاک یا ان لاک کیا جاسکے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک نے چہرے کے ذریعے صارف کی شناخت کے نئے فیچر کو آزمانا شروع کردیا ہے۔یہ فیچر اس وقت انتہائی کارآمد ثابت ہوگا ۔

جب کسی صارف کو ٹو فیکٹر آتھنٹیکشن ایس ایم ایس تک رسائی حاصل نہ ہو، جیسے موبائل سروس بند ہونا یا طیارے میں سفر یا بیرون ملک جانا وغیرہ۔ایک ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم لوگوں کے لیے ایک نئے فیچر کی آزمائش کررہے ہیں تاکہ وہ اپنے اکا?نٹ ریکوری کے دوران اپنی ملکیت کو فوری طور پر ثابت کرسکیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ یہ فیچر صرف ان ڈیوائسز پر استعمال ہوسکے گا جو صارف لاگ ان کے لیے استعمال کرچکے ہوں گے، یہ اکاونٹ کو ایس ایم ایس کے ذریعے اوپن کرنے سے ہٹ کر اسے محفوظ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔فیس بک کے مطابق اگر یہ فیچر صارفین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا تو اسے جلد زیادہ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

گزرے برسوں کے دوران فیس بک نے اس طرح کے کئی اقدامات کیے ہیں جس کا مقصد لاک اکاﺅنٹ کو اوپن کرنا ہے۔اس سے قبل فیس بک کو فوٹو ٹیگ سجیشن کے حوالے سے چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی پر کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جو کہ پرائیویسی کے لیے بھی خطرہ قرار پایا تھا۔اب یہ نیا فیچر کس حد تک فائدہ مند یا مفید ہوگا یہ تو سامنے آنے کے بعد ہی صحیح طور پر علم ہوسکے گا۔