بھارتی شخص 94بچوں کا باپ نکلا

بھارتی شخص 94بچوں کا باپ نکلا

نئی دلی:ہمارے معاشرے میں لوگ ایک بیوی سے تنگ نظر آتے ہیں ا ن کے لیے ایک بیوی کے ساتھ گزارنا جہاں مشکل نظر آتا ہے وہیں ایک بھارتی شخص نے 39 شادیاں کر کے سب کوحیرت میں ڈال دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زیونا کی 39 بیویاں اور بچے94 اور33 پوتے پوتیاں ہیں اور تفصیلات کے مطابق زیوتا کی تمام بیویاں اور بچے ایک ساتھ ایک بڑے گھر میں اتفاق اور سلوک سے رہتے ہیں۔جبکہ یہ گھر سو کمروں پر مشتمل ہے۔


زیوتا نے کہا وہ اپنی زندگی سے بہت مطمئن ہے کیونکہ اس کی بیویوں اور بچوں کے درمیان بہت سلوک ہے۔


جبکہ یہ تمام افراد لکڑی کا کاروبار کر کے اپنی زندگی کی بنیادی ضروریات پوری کر رہا ہے۔