موبائل فون کے چند ایسے راز جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

موبائل فون کے چند ایسے راز جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

نیویارک: یہ کوئی راز نہیں ہے کہ آپ کے ہاتھ میں فون آپ کی زندگی آسان بنا دیا ہے۔مختلف موبائل ایپس آپ کا قیمتی وقت بچاتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق موبائل سٹینگز میں کچھ ایسے راز چھپے ہیں جو کہ آپ کو فون استعمال کرنے میں فائدہ اور مزید آسان کر دیں گے
1۔اگر آپ کے پاس ٹائم نہ ہو اور موبائل فون کی بیٹری کم ہو تو آپ اسے ائیر پلین  (Airplane Mode)  موڈ پر لگا کر چارج کریں تو موبائل بیٹری زیادہ تیزی سے چارج ہو گئی نسبت دوسرے موڈ سے۔
 
2۔آئی فون اور آئی پیڈ کے مالکان اگر موبائل پیغام کو مٹانا چاہیں تو وہ اسے شیک (shake to undo) کریں تو آپکا ٹیکسٹ فوری ختم ہو جائے گا۔


3۔جب ہم اپنے فون پر ایپس استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو اچانک پریشان کن اشتہارات آتے ہیں۔ان اشتہارات کو ختم کرنے کے لیے اپنا موبائل کا موڈ ائیپرپلین (Airplane mode) کرکے استعمال کریں اس سے ان اشتہارات سے چٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔


4۔جب ہم اپنے فون پر کوئی آرٹیکل اور بک پڑھتے ہیں تو بعض واوقات انٹرنیٹ سپیڈ کم ہونے کی وجہ سے مزید پڑھیں (Read More) کی آپشن پر کلک کرنے سے بھی ہم آرٹیکل نہیں پڑھ سکتے انڈرویڈ فون استعمال کرنے والے اس ویب پیج کے لنک کو محفوظ کرکے آرام سے پڑھ سکتے ہیں۔


5۔آپ یہ نہیں جانتے ہوں گے،کہ آپ کے فون میں ٹائمر کی بہت اچھی خصوصیت ہوتی ہے تمام موسیقی یا آڈیو بوک کے شوقین اسکی تعریف کریں گے. سلیپ ٹائمر (Sleep timer) جو کلاک اپلی کیشن میں بنایا گیا ہے، آپ اس وقت کو مقرر کرسکتے ہیں جو آپ کی ضرورت اور رنگ ٹونز کی فہرست کو آپکے مقررہ کردہ وقت پر بند کردے گا.
 
6۔تمام سمارٹ فونز کی ایک وسیع رینج ہوتی ہے جو آپ کی پوزیشن اور واقفیت کا تعین کرتی ہے،اگر آپ کسی اپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کریں توآپ کسی بھی سطح کی پیمائش کے لۓ اپنے فون کو درست سطح کے طور پر استعمال کر سکیں گے۔
 
7۔آئی فون استعمال کرنے والوں کے لیے نیٹ ٹیک Neat trick)) ہوتا ہے اگر سگنلز کم ہیں تو آئی فون والے اسے استعمال کرکے وائس کوالٹی بہتر بنا سکتے ہیں۔جی ایس ایم بات چیت کے لئے بہتر معیار حاصل کرنے کے لئے مجموعہ * 3370 # ٹائپ کریں. اس کو بند کرنے کیلئے بھی # 3370 # ٹائپ کریں.چند بہت اہم فون راز جو شاید ہی کچھ لوگ جانتے ہوں