بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

بانی ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج

کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل نے بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق مقدمہ سرفراز مرچنٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم خدمت خلق فاؤنڈیشن (کے کے ایف) کے اکاوئنٹ سے رقم ہنڈی کے ذریعے منگواتے تھے جبکہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی کے کے ایف اکاؤنٹ سے رقم بانی ایم کیو ایم کو بھیجتے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں جبکہ بینکنگ قوانین کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مقدمے میں خدمت خلق فاونڈیشن کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں