عدالت نے ترک ٹیچرز اور ان کی فیملیز کی زبردستی ملک بدری روک دی

عدالت نے ترک ٹیچرز اور ان کی فیملیز کی زبردستی ملک بدری روک دی

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے ترک ٹیچرز اور ان کی فیملیز کو زبردستی پاکستان بدر کرنے سے روکتے ہوئے انکے نام ممکنہ طور پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے سے روک دیا۔ درخواست گزار کے وکیل اسد منظور بٹ نے موقف اختیار کیا کہ ترکی میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے انتشار پھیلا ہوا ہے۔

طیب اردگان کے مخالفین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں مقیم اردگان کے سیاسی مخالفین کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان میں مقیم ترکیوں کو عالمی معاہدوں کے تحت تحفظ حاصل ہے لہٰذا ملک بدری کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔

عدالت نے ترک ٹیچرز اور ان کی فیملیز کو زبردستی پاکستان بدر کرنے سے روکتے ہوئے انکے نام ممکنہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے سے روک دیا اور وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں